فیفا ورلڈ کپ ؛ انگلینڈ نے ایران کو 6-2 سے شکست دے دی

602

دوحا: فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 6-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا ہے۔

انگلینڈ نے گروپ بی کے ابتدائی میچ میں ایران پر شروع سے دباؤ بنائے رکھا اور پہلے ہاف کے اختتام پر ہی 3-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔کھیل کے 35ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم، 43ویں منٹ میں بوکایو ساکا اور پہلے ہاف کے ایکسٹرا ٹائم میں رحیم اسٹرلنگ نے گول کیا۔

دوسرے ہاف میں ایران نے نسبتا بہتر مقابلہ کیا جہاں اس ہاف میں بھی اسے 3 گول لگے، تاہم اس نے بھی انگلینڈ کے خلاف 2گول داغ دیے۔

انگلینڈ کی جانب سے 62ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے گول کیا تو 65ویں منٹ میں مہدی تریمی نے گول کرکے ایران کی جانب سے پہلا گول کیا۔

میچ کے 71ویں منٹ میں مارکس رشفورڈ نے گول بنایا جس کے بعد 90ویں منٹ میں جیک گیرالش نے گول کرکے اسکور 1-6 کردیا۔میچ کے آخری منٹ میں ایران کے مہدی تریمی نے پنالٹی اسٹروک کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا جس کے بعد میچ کا اختتام 2-6 پر ہوا۔