بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

553
Indian Army

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

جنت نظیر وادی کے ضلع راجوری میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک مکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔