اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی گئی

532
alerted

اسلام آباد: پولیس نے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہرکے داخلی و خارجی 10 راستوں پرباڈی کیمروں کے ساتھ پولیس اہلکار  تعینات ہوں گےباڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائیگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوگی امن عامہ کی صورتحال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس  پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی دیں گے۔