ریاستی میڈیا پر امریکی پابندیاں ایرانیوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں، ایران

326

تہران: ایران نے ملک کے سرکاری ٹی وی اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) اور اس کے الحاق شدہ نیٹ ورک پریس ٹی وی پر واشنگٹن کی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایرانی میڈیا پر پابندیوں کا مقصد ایرانیوں کو باقی دنیا کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے روکنا ہے، امریکی محکمہ خزانہ کے فارن اثاثہ جات کے کنٹرول کے دفتر نے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے 6 سینئر ملازمین پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیاں ایرانی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور ایران مخالف نیٹ ورکس و میڈیا کو ایرانی قوم کے خلاف اپنی بد نیتی پر مبنی کارروائیاں جاری رکھنے کی اجازت دینے کی کوشش ہیں۔

اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ آئی آر آئی بی نے ایران میں دوہری شہریت کے حامل افراد ،ایرانی شہریوں اور بین الاقوامی قیدیوں کے سینکڑوں جبری اعترافات نشر کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد قوموں اور حکومتوں کے خلاف امریکی جرائم لامتناہی ہیں۔