جی 20 اجلاس میں گفتگو لیک ہونے پر چینی صدر کینیڈین وزیراعظم سے ناراض، ویڈیو وائرل

326

 جکارتا:جی 20 اجلاس کے موقع پرگفتگو لیک ہونے پر چین کے صدر شی جن پنگ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ناراض ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کیمروں کی موجودگی میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بات چیت کررہے ہیں۔

چینی صدرنے کینیڈا کے وزیراعظم سے جی 20اجلاس کے دوران کی گئی گفتگو لیک ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کی گئی ہماری گفتگو اخبارات کو لیک کردی گئی یہ مناسب بات نہیں۔

گفتگو اس پیرائے میں نہیں کی گئی تھی۔ اگرآپ کی طرف سے ایمان داری کا مظاہرہ کیا جاتا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں ہم آزادانہ اورکھلے عام مکالمے پر یقین رکھتے ہیں جس پرچین کے صدر نے کہا کہ اس کے لیے کوئی اصول اور طریقہ کار بنائیں۔

چینی صدر شی جن پنگ اس گفتگو کے بعد کینیڈین وزیراعظم سے مصافحہ کرکے چلے گئے۔

…………………………