چین نے کمرشل راکٹ کے ذریعے 5 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے

546

بیجنگ: چین نے بدھ کو کیریئر راکٹ سی ای آرای ایس-1 وائی 4 کے ذریعے کمرشل سیٹلائٹ کے ایک گروپ کو خلا میں بھیجا ہے۔

راکٹ کو ملک کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوآن کے سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے دوپہر 2 بج کر 20 منٹ(بیجنگ ٹائم)پر روانہ کیا گیا جس کے ذریعے پانچ جیلن-1 گافین 03 ڈی سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں بھیجا گیا۔

راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے سیٹلائٹس کمرشل ریموٹ سینسنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ بیجنگ میں قائم راکٹ ساز کمپنی گلیکٹک انرجی کا تیار کردہ سی ای آرای ایس-1 ایک چھوٹے پیمانے پر ٹھوس پروپیلنٹ کیریئر راکٹ ہے جو مائیکرو سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔