بھارتی پولیس کے ہاتھوں مزید 4 بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار

367
youth arrested

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں چار بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ گرفتار نوجوان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔