پشاور بی آر ٹی کیس: پہلے دباؤ تھا نہ اب ہے، چیئرمین نیب

235

اسلام آباد: چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ پشاور بی آر ٹی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے،6 ماہ میں کسی نتیجہ پر پہنچنے کی کوشش کریں گے، کسی اور کی نہیں صرف اپنی بات کروں گا، ہم پر پہلے کوئی دباو تھا نہ اب ہے اور نیشنل اکاونٹیبلٹی ایکٹ پارلیمنٹ نے پاس کیا ہے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

 چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین نیب آفتاب سلطان پبلک اکانٹس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے، نیب کو کچھ انکوائریز ریفر کی گئی تھیں جن پر تحقیقات کی رفتار سست ہے، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر سے متعلق نیب کو انکوائری کرنے کا کہہ رکھا ہے، ایسے لگ رہا جیسے کچھ لوگوں کو بچایا جا رہا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ جب میں نے عہدہ سنبھالا تو بی آر ٹی کیس بند تھا لیکن ہم کیس کو 6 ہفتے سے دیکھ رہے ہیں اور پیشرفت ہوئی ہے، تاریخ نہیں دے سکتا۔ بینک آف خیبر سے متعلق اسٹیٹ بینک کو لکھا ہوا ہے، انکا جواب آئے گا تو آگے بڑھیں گے۔