حکومت تباہ حال معیشت میں بھی غیر سنجیدہ ہے،شیخ رشید

478

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں، پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آگئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتیہیں وہ آنہیں سکتا، رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے جہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کو سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی۔

 سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکمران سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے،عمران خان کا لانگ مارچ 20/21 نومبرتک راولپنڈی آسکتا ہے، جمعہ کو دوپہر3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کرونگا۔