سپریم کورٹ کا توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں عمران خان کو نوٹس جاری

274

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں عمران خان سمیت  دیگر 2 پی ٹی آئی رہنماؤں میں فواد چودھری اور اسد عمر  کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں ادارے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیرالتوا کیسز کو کسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےحکم سے کیسز یکجا کرنے کی عدالتی نظائر بھی پیش کیں ، الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔

عدالت کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم سے کیسزیکجا کرنے کی عدالتی نظائربھی پیش کیں۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پرعمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 دن تک ملتوی کردی۔