بیجنگ:چین نے جنوری سے اکتوبر 2022 کے درمیان پانی کے تحفظ کی سہولیات پر ریکارڈ 921.1 ارب یوآن (تقریبا 128.11 ارب امریکی ڈالرز)کی سرمایہ کاری کی ہے۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران ملک میں تقریبا 24 ہزار سے زائد پانی کے تحفظ بارے منصوبوں کی تعمیر شروع کی گئی جس میں 45 بڑے منصوبے تھے۔
چین تحفظ آب کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرمیں تیزی لارہا ہیجس سے روزگار کے فروغ ،اناج کی حفاظت و تحفظ اور سبز ترقی آسان بنانے کی توقع ہے