پشاور میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،خیبر پختونخوا میں اموات 18ہو گئیں۔ چوبیس گھنٹوں میں پشاور میں 136نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی تعداد 21 ہزار تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں ایک روز میں 194افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت رہا۔ لاہور میں 100اور راولپنڈی میں 21کیسز آئے۔
اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے 29کیسز سامنے آئے۔ شہری علاقوں میں 8جبکہ دیہی ایریاز میں21کیسزرپورٹ ہوئے ۔ پمز اسپتال میں ڈینگی کے 9، فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 4، نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 197 ہو گئی۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 985 جبکہ شہری علاقوں میں تعداد 2 ہزار 190 ہو چکی ہے۔ ڈینگی سے اب تک 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ادھر خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہونے کے باجود ڈینگی مچھر کے وار تھم نہ سکے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید 202کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار 618تک پہنچ گئی۔ صوبائی دارالحکومت پشاور 86نئے مریضوں کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔