گوانگ ژو: رواں سال کے ایئرشو چائنا میں لوگ چاند پر اترنے کے لیے چین کے انسان بردار راکٹ کے اگلی نسل کا ماڈل دیکھ سکتے ہیں۔
اس نئی پیش کردہ گاڑی کا ٹیک آف وزن اکیس سو ٹن اور لمبائی 90 میٹر ہے ۔ اس میں چاند کی منتقلی کے مدار کی گنجائش 27 ٹن اور زمین کے قریب مدار کی گنجائش 70 ٹن ہے۔
چائنا اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار ژا شین گو نے صوبہ گوانگ ڈونگ کے بندرگاہی شہر ژوہائی میں جاری 14 ویں چائنہ بین الاقوامی ہوابازی اور ایرو اسپیس نمائش میں کہا کہ خلاباز کو لے جانے والا پہلا راکٹ 2027 میں پہلی پرواز کرے گا۔
انسان بردار راکٹ کے علاوہ ایئرشو میں ایک نیا ہیوی لفٹ راکٹ کا ماڈل بھی پیش کیا گیا ہے۔ جس میں زیادہ وزن لے جانے کی صلاحیت ہے۔
ژا کے مطابق یہ زمین اور چاند کی منتقلی کے مدار میں 50 ٹن، مریخ کی منتقلی کے مدار میں 35 ٹن اور زمین کے قریب مدار میں 150 ٹن کا پے لوڈ بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ژا نے مزید کہا ہے کہ یہ راکٹ تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے 2030 کے قریب لانچ کیا جائے گا۔