عمران خان راولپنڈی میں قافلوں کا استقبال کریں گے، فواد چودھری

427
martial law

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان راولپنڈی پہنچ کر قافلوں کے استقبال کرینگے سینیٹر اعظم خان سواتی پران کے پوتے پوتیوں کے سامنے تشددکیا گیا، اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ،نواز شریف اور شہباز کو چاہیے کہ الیکشن کی طرف جائیں ، اگر پاکستان میں استحکام چاہیے تو فوری طور پر الیکشن کرائیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ  ارشد شریف کی والدہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیلئے جگہ جگہ دربدر پھر رہی ہے ، ارشد شریف کی والدہ کو رپورٹ نہیں ملی ، ٹی وی پر چلا دی گئی۔

 فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ ں کچھ تبدیلی کی گئی ہے اس سے پہلے عمران خان کی قیادت سینٹر پنجاب سے سیدھا راولپنڈی کی جانب جارہے تھے ، تحریک انصاف کی لیڈر شپ درجگہوں سے وسطی پنجاب سے نکلے گی ، ہم ڈھائی یا تین بجے وزیر آباد پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے تین سے چار دن میں قافلے نکلیں گے ، تمام قافلے راولپنڈی پہنچیں گے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ان قافلوں کے استقبال کرینگے ، اس سے پہلے عمران خان قیادت کررہے تھے ۔ عمران خان پر حملے کے باعث فریکچرز آئے ، چار ہفتے تک پلاستر کا مرحلہ ختم نہیں ہوگا ۔ اسلئے وہ راولپنڈی پہنچ کر قافلوں کے استقبال کرینگے ۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ عمران خان کے ساتھ دیں اور قافلے پر بھر پور شرکت کریں ، امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک یہ احتجاج جاری رہے گا ۔