نواز شریف کو 5 سال کے لیے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

295
Economy will improve

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نواز شریف کو 5 سال کے لیے سفارتی پاسپورٹ کا اجرا وزارت خارجہ کی منظوری سے ہوا ہے جب کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے پاسپورٹ روانہ کردیا گیا ہے۔

نواز شریف کے خاندانی ذرائع نے پاسپورٹ اجرا سے متعلق تصدیق کردی ہے جب کہ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ سفارتی پاسپورٹ ان کے پاس کئی روز سے موجود ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف آج دوبارہ ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی میں موجود تھے۔ لیگی قیادت کی اہم ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ عدالت سے اشتہاری قرار دیے جانے پر سابق حکومت نے نوازشریف کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا جب کہ پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت نواز شریف کو رواں سال عام پاسورٹ پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔