انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

435

ایڈیلیڈ: ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شرمناک شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے 170 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں نے بالترتیب 86 اور 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 جبکہ جوز بٹلر نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔  بھارتی بالرز میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

بھارتی بالرز میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ قبل ازیں بھارت نے پہلے کھیلنے ہوئے انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا، کپتان روہت شرما 27، کے ایل راہول 5، سوریہ کمار یادو 14 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے جبکہ ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اور ہاردک پانڈیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس، عادل راشد اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔ گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

بھارتی اسکواڈز میں شامل کھلاڑی

بھارت: روہت شرما(کپتان)، لوکیش راہُل، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون، بھوونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ ۔

انگلش اسکواڈز میں شامل کھلاڑی

انگلینڈ: جوز بٹلر(کپتان)، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگسٹن، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید ۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔