ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد ملازمین کو فارغ کردیا

337

نئی دہلی: ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون ماسک نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ہندوستان میں نوے فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق  ایلون ماسک کے ذریعے ٹوئٹر کو خرید لئے جانے کے بعد ہندوستان میں ٹوئٹر کے ملازمین کے برے دن شروع ہوگئے اور اب تک نوے فیصد ہندوستانی ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔

ایلون ماسک نے ٹوئٹر کمپنی میں بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی فارغ کردیا ہے۔ہندوستان میں ٹوئٹر کمپنی میں جن لوگوں کی ملازمت گئی ہے ان میں زیادہ تر لوگ پروڈکٹ اور انجینئیرنگ ٹیم کا حصہ تھے۔

 ایلون ماسک نے ٹوئٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے فورا بعد بلوٹک سبسکریشن عائد کرنیکے ساتھ ہی چند بڑے اقدامات کئے ہیں،ہندوستان میں ٹوئٹر کے ملازمین کو فارغ کرنے کا آغاز پچھلے ہفتے ہوا تھا جب ایلون ماسک نے ٹوئٹر کے سی او پراگ اگروا سمیت کئی ٹاپ منیجروں کی چھٹی کردی تھی۔

 ہندوستان میں ٹوئٹر کے ملازمین کو نئی دہلی ، بنگلورو اور ممبئی کی برانچوں سے برطرف کردیا گیا ہے – ہندوستان میں ٹوئٹر کا عملہ دوسو سے زائد افراد پر مشتمل تھا مگر اب صرف ایک درجن ملازمین ہی ٹوئٹر کے لئے کام کریں گے۔