قومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں شرکت کے لیے ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ

290

 ایڈیلیڈ:قومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں شرکت کے لیے ایڈیلیڈ سے سڈنہ روانہ ہوئی؛ 

جس کی تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ہیںدوسری جانب کپتان بابراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے سڈنی روانگی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ سڈنی ہم دوبارہ آگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سڈنی میں آرام کے بعد قومی ٹیم کل پریکٹس سیشن شروع کردے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 نومبر (بدھ) کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔