ایران نے 4B صیاد میزائل کی رونمائی اور پروٹکشن لائن کا افتتاح کردیا

608

تہران : ایران نے پابندیوں کے باوجود صیاد4B میزائل کی رونمائی اور اس کی پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح کردیا،صیاد 4B طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل میں ٹھوس ایندھن ہے۔

اتوار کی صبح ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی، ایر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا صباحی اور دفاعی صنعت کے ماہرین کی موجودگی میں صیاد 4B میزائل کی رونمائی کی گئی اور ساتھ ہی اس میزائل کی پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔

باور373 اپ گریڈڈ سسٹم کے ذریعے طویل فاصلے تک مار کرنے والے صیاد 4 میزائل کا تجربہ کامیابی سے کیا گیا۔ اس تجربے میں، باور 373 سسٹم کے آپٹمائزڈ ریڈار کے ذریعے 450 کلومیٹر سے زیادہ کی رینج میں سٹیٹک رانڈ ٹارگٹ کا پتہ لگایا گیا اور اسے تقریبا 405 کلومیٹر کی رینج میں ٹریک کیا گیا اور پھر اسے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

صیاد 4B طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل میں ٹھوس ایندھن ہے اور پہلی بار اس کا مکمل آپریشنل جائزہ لیا گیا۔ باور 373 سسٹم کی ڈیٹیکشن ریڈار رینج 350 سے بڑھ کر 450 کلومیٹر ہو گئی ہے اور اس سسٹم کی انگیجمنٹ ریڈار رینج 260 سے بڑھ کر 400 کلومیٹر ہو گئی ہے۔