آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار کا چارج چھوڑنے کا فیصلہ

278

 لاہور:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو اپنی خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں لکھ دیا ہے۔

پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کے درمیان ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگر معاملات پر تنائو تھا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار نے کہا کہ مزید کام نہیں کر سکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے باعث معاملات کسی اور طرف جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ فیصل شاہ کار کو رواں برس جولائی میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔