ظلم جاری رہا تو کوئی ملک کو بچا نہیں سکے گا، اعظم سواتی

372
save the country

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی دباﺅ میں نہیں لا سکتا کیونکہ کبھی کرپشن نہیں کی مگر ظلم کی بجلی گرتی رہی تو کوئی ملک کو نہیں بچا سکے گا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میری اور بیوی کی ویڈیو بیٹی کو بھیجی گئی جو افسوسناک عمل ہے میری بیوی، بیٹی اورپوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں، ملک کا سب سے بڑا دفاع فوج ہے لیکن ایسے کون لوگ ہیں جو نفرتیں پیدا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں 90شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک بہت دور جا چکا ہے ،مجھے شرم آتی ہے ماﺅں، بہنوں، بیٹوں سے جو عزت سے میری بات سنتی ہوں گی،رات کو میری بیوی نے لاہور میں مجھے کال کی تو اس کی ہچکیاں اور چیخ و پکار سنی، مجھے تین سٹنٹ لگے ہوئے ہیں ،میری بیٹی جو امریکہ سے مجھ پر تشدد کی وجہ سے پاکستان آئی ہے،اسے ایک بغیر نمبر کے ویڈیو بھیجی ہے جس پروہ روتی رہی، میری اور میری بیوی کی ویڈیو میری بیٹی کو بھیجی گئی ہے جس پر افسردہ ہوں۔

اعظم سواتی کا آبدیدہ ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ صادق سنجرانی آپ بلوچ ہو میری عزت کرواﺅ،میری بیوی، بیٹی، پوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔میری بیوی ، بہو تین پوتیاں ملک سے جا چکی ہیں۔ میرے ملک کے لوگوں میں نے کبھی حرام نہیں کھایا ،سب کچھ ملک کو دیا میرا کیا قصور ہے۔ آج اپنے آپ سے سوال کررہا ہوں یہ وہ ملک پاکستان ہے جس میں خاوند و بیوی کا تقدس پامال ہوتاہے۔مجھے کوئی دباﺅ میں نہیں لا سکتا کیونکہ کبھی کرپشن نہیں کی ۔جب میرے خلاف کوئی غلط کام نہیں ملاتو بیوی کے ساتھ ویڈیو نکال لی،میرا قصور یہ ہے کہ سولہ ارب روپے کی کرپشن پر سوال کیا ۔اس ملک میں رہ کر ظلم کا مقابلہ کروں گا۔