ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے، شیخ رشید

328
economic crisis

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کو گونتا موبے جیل بنا دیا گیا ہے جو جیل ہمارے لیے کل بنائی ہے ، اس میں انہوں نے اور77 وزراء نے رہنا ہے، انہوں نے کہاکہ  عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زیادہ منظم سازش کے آلہ کار تھے، اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اہم تعیناتی سے پہلے عمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے، ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے۔ امن اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق لے کر رہیں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہو گئی ۔