اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 27کیسز سامنے آگئے ۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 6 ہزار 845 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 27 مریض رپورٹ ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 39 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،رپورٹ کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این آئی ایچ کے مطابق کراچی میں کورونا کے 1 ہزار 365 ٹیسٹ کیے گئے، کراچی میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 66 فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 745 ٹیسٹ کیے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ،لاہور میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 94 فیصد رہی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ،فیصل آباد میں کرونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 71 فیصد تک پہنچ گئی،فیصل آباد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 117 ٹیسٹ کئے گئے ۔این آئی ایچ کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے کورونا کے 592 ٹیسٹ کئے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 4 مریض رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 58 فیصد رہی ۔