چین کی مینگ تیان لیب ماڈیول خلائی اسٹیشن پر لنگرانداز

275

بیجنگ:چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق مینگ تیان لیب ماڈیول ، چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر کامیابی سے لنگرانداز ہوگیا ہے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ مینگ تیان مقررہ مدار میں داخل ہونے کے بعد خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تیان ہی پر منگل کی صبح 4 بجکر 27 منٹ (بیجنگ وقت) پرلنگرانداز ہوا۔

 مینگ تیان، تیان گونگ کا دوسرا لیب ماڈیول ہے۔

خلائی اسٹیشن تک پہچنے اور لنگرانداز ہونے کا یہ عمل 13 گھنٹے میں مکمل ہوا۔

 چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق مینگ تیان منصوبہ کے تحت منتقلی کرے گا۔

مینگ تیان ماڈیول ، تیان ہی کور ماڈیول اور وین تیان لیب ماڈیول کے ساتھ مل کر ٹی شکل میں خلائی اسٹیشن کی بنیاد کو تشکیل دیں گے۔