لانگ مارچ: حکومت نے اسلام آباد میں ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دیدی

285

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی اسلام آباد سے قبل وفاقی حکومت نے دارالحکومت کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے۔

وفاقی حکومت نے فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ بری امام اور ففتھ ایونیو بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دے دیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون کا حصہ قرار دیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی جبکہ توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔