اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔
صادق سنجرانی نے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے۔
چیئرمین سینیٹ کی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63اے کا اطلاق نہیں ہوتا اس لئے ان کی نا اہلی کے ریفرنس کو مسترد کرتے ہیں۔