نتائج بھگتنے کیلیے تیار ہیں، حکومت دھمکیاں دینے سے باز رہے، پرویز خٹک

362

پشاور : سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اسلام آباد پولیس ، ایف سی اور رینجرز اہلکاروں کے ذریعے بدمعاشی کرتے ہیں، یہ کوئی صحیح طریقہ کار نہیں ہے ، موجودہ حکومت کو سادہ زبان کا استعمال کرنا چاہیے دھمکیاں نہیں دینی چاہیے۔

پرویز خٹک نے کہاکہ  اگر ہم غیر آئینی وقانونی طریقہ اپناتے ہیں تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قانونی کارروائی عمل میں لائیں ، وفاقی حکومت قانون کے مطابق اپنا کام کرے جبکہ ہم قانون کے مطابق اپنا کام کریں گے ، ہم نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم کوئی غیر قانونی کام کرنے نہیں جارہے ، ہم نے تو یہی کہاکہ یہ امپورٹڈ حکومت سازش کے تحت ہم پر مسلط کی گئی ، امپورٹڈ حکومت کو ملک کی عوام تسلیم نہیں کرے گی ، تحریک انصاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ  اس وقت کی اکثریتی جماعت کو اپوزیشن میں ڈال دیا گیا جبکہ اقلیتی جماعت کو اقتدار میں بٹھا دیا ،وہ کہہ رہے تھے کہ اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کرنے آرہے ہیں، ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے ، 30،35سال حکومت میں رہ کر جو ملک کا حال کیا وہ ہم نے نہیں کیا ،اگر 35سال میں ملک میں کوئی کام کرتے مہنگائی کا خاتمہ کرتے ، ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرتے تو ملک میں خوشحالی ہوتی۔