راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دیتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے، اداروں نے بھی کہا ہے کہ پْرامن مارچ پر کوئی پابندی نہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ 4 نومبر کو روات سے اسلام آباد کے لیے نکالے جانے والے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، حکومت الیکشن سے فرار ہو رہی ہے اور مذاکرات کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، جو حقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن کرائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے میری گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے، 31 اکتوبر کو میری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔