حکومت کا لانگ مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

1040

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی اسلحہ سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ میں لانگ مارچ کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا کہ حکومت کی جانب سے درخواست میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور مبینہ سازش کا حصہ بنایا جائے گا۔  لانگ مارچ کے حوالے ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، لانگ مارچ میں فساد پیدا کرنے سے متعلق حکومت کو ملنے والے شواہد بھی پٹیشن کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو سنائی تھی جس میں مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔