چین نے نیاتجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

417

جیوچھوآن چین نے ملک کے شمال مغربی جیوچھوآن کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔

شی یان-20 سی سیٹلائٹ کو ہفتہ کی صبح 9 بج کر ایک منٹ (بیجنگ وقت)پر لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ سے خلا میں روانہ کیاگیا۔

سیٹلائٹ بنیادی طور پر خلائی ماحول کی نگرانی جیسی نئی ٹیکنالوجیزکی مدارکے اندر تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 445 واں مشن ہے۔