چین ، ابتدائی 9 ماہ کے دوران ڈاک کی صنعت میں نشوونما دیکھی گئی

433

بیجنگ چین میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ڈاک کی صنعت کی کاروباری آمدن میں مستحکم نشوونما دیکھی گئی ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران مجموعی طور پر شعبہ ڈاک کی آمدن 9 کھرب 95 ارب 10 کروڑ یوآن(تقریبا 1 کھرب 39 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر)رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.2 فیصد زیادہ ہے۔

صرف ستمبر کے مہینے میں اس شعبہ کی کاروباری آمدن 1 کھرب 15 ارب 92 کروڑ یوآن رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین کی ایکسپریس ڈیلیوری سروس کمپنیوں نے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 80 ارب 1 کروڑ پارسلز نمٹائے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 4.2 فیصد زیادہ ہیں۔

 اس عرصہ کے دوران ان کی کاروباری آمدن 7 کھرب 68 ارب 89 کروڑ یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر میں ایکسپریس سروس انڈسٹری کی کاروباری آمدن ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 92 ارب 46 کروڑ یوآن ہو گئی ہے۔