اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ میرا ایک کلپ چلایا جا رہا ہے کہ اختلافات ہو گئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔
0پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور کا کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور لانگ مارچ کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں اور میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کہ اختلافات ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور مجھے غصہ تھا کہ دوسرا جنریٹر لانے میں دیر ہو رہی تھی۔