بھارت سے واپسی پربرطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کے طیارے سے پرندا ٹکراگیا

303

لندن:برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کوئین کیملا کے طیارے سے دوران پرواز پرندا ٹکرا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کوئین کیملا شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے بھارت گئی تھیں۔

بھارت سے برطانیہ واپسی پر دوران پرواز طیارے سے پرندا ٹکرا گیاجس سے طیارے کی نوک کو نقصان پہنچا تاہم طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔

برٹش ائیرویز کے مطابق کوئین کیملا جہاز میں موجود تھیں، پرندا ٹکرانے سے ان کے طیارے کو نقصان پہنچا جبکہ یہ حادثہ دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب طیارہ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر لینڈ ہونے والا تھا۔