وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیا جائے گا ،خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی،عدالتوں کے متعین کردہ مقام پر مکمل سیکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے۔
جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں،عدالت کے متعین کردہ مقام پر مکمل سیکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر جتھا کلچر کو فروغ دیا گیا تو کہاں کی جمہوریت اورکہاں کی ریاست؟وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیا جائے گا ، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو ان کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔