.اسلام آباد: وزیراعظم کے مستعفی ہونیوالے فوکل پرسن احمد جواد نے کہا ہے
کہ میری بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کرائے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی تانگہ پارٹی تھی تو پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور اس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقت ور تھی ،مسلم لیگ ن میں شامل ہوا جب وہ اپوزیشن میں اور کمزور تھی اورچھوڑا جب وہ حکومت میں اور طاقت ور ہے ،میری سیاست میں سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کروا دئیے۔