اسلام آباد: فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار آدمی سب پر اعتماد کرتے ہیں، انہوں نے کبھی نہیں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ غدار ہیں۔ لانگ مارچ کی آڑ میں دشمن ملک بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے۔
فیصل واوڑا نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے تماشا کھڑا کرنے کی سمجھ نہیں آئی، کچھ پارٹی رہنما النگے،تلنگے ہیں، 12 سے 15 سال سے صرف عمران خان کوجوابدہ ہوں، علی زیدی نہیں چیئرمین جواب مانگیں گے تو ان کو جواب دوں گا، عمران خان کی وجہ سے ہی مجھے ووٹ پڑے تھے، مجھ سے جواب لینے کے لیے علی زیدی کو 20 ہزاردفعہ پیدا ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، دنیا میں سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین بنے ہیں، عمران خان نے کبھی نہیں کہا جنرل باجوہ غدار ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سائفر پڑھا نہیں نہ اسے دیکھا ہے، میں کابینہ میں نہیں تھا اس لیے سائفر نہیں دیکھا، عمران خان ایک ایماندار آدمی سب پر اعتماد کرتے ہیں، پی ٹی آئی چیئر مین کو اس حوالے سے بھروسہ کروایا گیا، پارٹی کے اندر کچھ سانپ میرے لیڈر کو ڈس کوالیفائی کرانا چاہتے تھے۔