لاہور: عمران خان کی آمد پر گھڑی چور کے نعرے لگ گئے

475

لاہور: لاہور بار ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گھڑی چور کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے گھڑی نہیں پاکستان کی عزت بیچ دی، احسن اقبال

چیئرمین پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکت کے لیے وکلا کے پاس پہنچے اور انہوں نے ملاقات کر کے وکلا کو حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کی دعوت دی۔ عمران خان جب واپس روانہ ہورہے تھے تو دروازے کے قریب کچھ افراد نے انہیں دیکھ کر گھڑی چور ، گھڑی چور کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری نے توشہ خانہ کی گھڑی فروخت کرنیکا اعتراف کرلیا

اس موقع پر عمران خان کے پروٹوکول میں شامل محافظوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں فوری طور پر وہاں سے نکالا۔ ذرائع کے مطابق نعرے لگانے والا وکلا کا دوسرا گروپ تھا، جس پر پی ٹی آئی کے حامی گروپ نے نعرے لگانے والے شخص کو دھکا بھی دیا۔