پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، سندھ پولیس کے افسران اور اہلکار اسلام آباد روانہ 

254

پولیس فورس میں ایک ایس ایس پی، دو ایس پیز، چار ڈی ایس پیز، 20 سب انسپکٹرز شامل  ہیں.۔

کراچی; پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کال کے بعد سندھ پولیس کے افسران وا اہلکار سکیورٹی کے لئے اسلام آباد روانہ کردیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ لانگ مارچ کے لئے2000 دو ہزار فورس اسلام آباد بھیجی گئی ۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے 900 ریکروٹس اور ٹرینگ سٹاف کو بذریعہ ٹرین اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست پر اب تک مجموعی طور پر دو ہزار افسران و اہلکار سندھ سے اسلام آباد سکیورٹی کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد روانہ کی گی پولیس فورس میں ایک ایس ایس پی، دو ایس پیز، چار ڈی ایس پیز، 20 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

۔