ویب بیسڈون کسٹم کلیئرنس سسٹم کا استعمال ،گوادر فری زون سے پہلی کھیپ روانہ

333

 

 گوادر:ویب پر مبنی ون کسٹم کلیئرنس سسٹم (WeBOC) کا استعمال کرتے ہوئے، کنٹینرائزڈ برآمدی اشیاء سے لدے ٹرک  بالآخر  گوادر فری زون سے اپنے  پہلے  سفر پر روانہ ہو گئے ۔ 

گوادر پرو کے مطابق  اس سے پہلے ویب بیسڈون کسٹم کلیئرنس سسٹم  کی مدد سے، ٹرک کو ہفتے کے روز روانہ ہونا تھا، لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اس کی کامیاب روانگی گوادر فری زون کے لیے ای کسٹم کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرتی ہے۔

 ہینگینگ ٹریڈ کمپنی کے پروجیکٹ مینیجر عبدالرزاق نے گوادر پرو کو بتایا کہ کھیپ میں 23 ٹن فارماسیوٹیکل خام مال شامل ہے جس کا تعلق ہینگینگ ٹریڈ کمپنی نامی چینی انٹرپرائز سے ہے۔ ٹرک نے گوادر فری زون سے ایک ہموار آغاز کیا  ۔

ویب بیسڈون کسٹم کلیئرنس سسٹم گوادر فری زون میں آنے والے تمام سامان کی الیکٹرانک پروسیسنگ میں بہت زیادہ تعاون کرے گا۔

 ویب بیسڈون کسٹم کلیئرنس سسٹم مکمل طور پر شفاف اور ٹریس ایبل پیپر لیس سسٹم پیش کرتا ہے۔

 یہ ہمیشہ تیز ترین ٹریک پر کام کرے گا اور پرانے ‘  کسٹم میکانزم’ کی وجہ سے ہونے والی غلطیوں سے بچنے کے قابل ہے ۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر فری زون میں تمام کھیپوں کی کسٹم کلیئرنس نئے ڈیجیٹلائزڈ ای کسٹم کلیئرنس سسٹم   کے ذریعے کی جائے گی۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ٹریڈر جمشید بلوچ نے کہا کہ گوادر فری زون میں  ویب بیسڈون کسٹم کلیئرنس سسٹم کے نفاذ اور آپریشنلائزیشن نے آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے درمیان ختم  ربط کو  دوبارہ جوڑ دیا ہے۔