آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی

630

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا ہےکہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانےکیلئے سابقہ حکومت نےآرمی چیف کو غیرمعینہ مدت تک توسیع کا کہا تھا، آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں؟۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ آپ کسی کو میر جعفر میر صادق کہیں جب کہ کوئی شواہد نہ ہوں  بالکل 100 فی صد جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنایا گیا،میر جعفر، میر صادق، غدار، نیوٹرل، جانور یہ سب اس لیے کہا گیا ہم نے غیر آئینی کام کرنے سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری واضح پالیسی ہے کہ میری تشہیر نہ کی جائے، آج میں اپنی ذات کے لیے نہیں اپنے ادارے کے لیے  آیا ہوں، میرےا دارے کے جوانوں پر جھوتی تہمات  لگائی گئیں اس لیے آیا ہوں۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ جھوٹ سےفتنہ و فسادکا خطرہ ہوتو سچ کاچپ رہنا نہیں بنتا، میں اپنے ادارے، جوانوں اور شہدا کا دفاع کرنے کے لیے  سچ بولوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ارشدشریف یہاں تھے تو ان کا ادارے سے رابطہ بھی تھا، جب وہ باہر گئے تب بھی انہوں نے رابطہ رکھا، ارشد شریف واپس آنے کی خواہش رکھتے تھے ، ان کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشدشریف واپسی آنے کی خواہش کابھی اظہارکرچکےتھے ،جب کے پی حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری  کیا تو ہماری تحقیق کے مطابق ایسا کچھ نہیں تھا، تاہم کینیامیں انکوائری ہورہی ہےمیں کینیامیں ہم منصب سےرابطےمیں ہوں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ بالخصوص اس سال مارچ سےہم پربہت پریشر ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہوا ہےخودکو آئینی کردار تک محدود رکھنا ہے، جنرل باجوہ چاہتےتو اپنےآخری چھ سات مہینے سکون سےگزارسکتے تھے لیکن جنرل باجوہ نے فیصلہ ملک اورادارے کےحق میں کیا، جنرل باجوہ اوران کے بچوں پرغلیظ تنقیدکی گئی۔