بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش میں ناکام ہو گیا، بلاول بھٹو

289
will take care

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس پر انسانیت شرمندہ ہے۔

بلاول بھٹو نے یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم 75سال پر محیط ہیں، بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش میں ناکام ہو گیا ہے، ایک لاکھ کشمیریوں کے قتل اور گمشدگیوں کے باوجود جذبہ حوریت میں کمی نہیں آئی۔

عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو روکے، عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا استصواب کا وعدہ پورا کرے۔

انہوں نے جدوجہد خود ارادیت کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کو سلام بھی پیش کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کی جانب سے یوم سیاہ پر ہڑتال کی کال دی گئی ۔