چین کے سرکاری کاروباری اداروں کی آمدن اور نفع میں مستحکم نمو

278
exports to China

بیجنگ:رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران چین میں مرکز کے زیر انتظام سرکاری کاروباری اداروں کی آمدن اور نفع میں اضافے کی شرح مستحکم رہی۔

ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثہ جات نگراں انتظامی کمیشن نے بتایا ہے کہ مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کی آمدن جنوری سے ستمبر کے دوران 290 کھرب یوآن (تقریبا 40.5 کھرب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 10.9 فیصد زائد ہے۔  اس عرصے میں مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کا نفع 21 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.7 فیصد زائد ہے۔

کمیشن کے مطابق مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کا آپریٹنگ نفع کا تناسب ابتدائی 9 ماہ کے دوران  7.2 فیصد تھا جو نسبتا اعلی سطح پر برقرار ہے۔ ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران مرکزی سرکاری اداروں کی تحقیق و ترقی پر سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 17.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کی قرض ادائیگی کی صلاحیت مجموعی طور مستحکم ہے۔ ستمبر کے اختتام تک مرکزی سرکاری اداروں کا اوسط قرضہ اور اثاثوں کا تناسب 64.8 فیصد تھا جو اگست کے اختتام کی نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔