سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ  نے اسلام قبول کرلیا

606

سوشل میڈیا کی با اثر شخصیت اور سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نےاسلام قبو ل کر لیا ہے انہیں سوشل میڈیا  کی ایک ویڈیو میں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اینڈریو ٹیٹ کی نماز پڑھنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے ایتھلیٹ اور ایم ایم فائٹر ’ٹیم خان‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے، ویڈیو میں ٹیم خان اینڈریو ٹیٹ کو نماز پڑھنا سکھارہے ہیں۔

https://twitter.com/CobraTateKING/status/1584549763231322112?s=20&t=lvyHG72maHwzhUYtBXeYMw

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کک باکسر نے پہلے اسلام کو ‘دنیا کا آخری سچا مذہب’ قرار دیا تھا اور اب انکی مسجد میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، انہوں تصدیق کی کہ وہ خود مسلمان ہوچکے ہیں۔

اینڈریو کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جو بھی عیسائی اچھائی پر یقین رکھتے ہیں اور شیطان کے خلاف جنگ کو سمجھتے ہیں انہیں لازمی اپنے مذہب پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔

اینڈریو کی زیر گردش پوسٹ میں قرآن کی ایک آیت بھی انگریزی میں شیئر کی گئی ہے۔

 ایم ایم اے فائٹر ٹیم  اینڈریو کی نماز پڑھنے  اور طرز زندگی پر تنقید کرنے والوں سے بھی  درخواست کی کہ کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا لیکن اینڈریو  ایک بہترین اور خالص نیت رکھنے والے انسان ہیں لہٰذا   انھیں وقت دیا جائے  تاکہ  وہ جو چاہتے ہیں   مناسب وقت آنے  پر  اس کا  اعلان کرسکے ۔

یاد رہے کہ سابق کک باکسر امریکی ریاست شکاگو میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم لوٹن میں حاصل کی تھی۔