بھارت میں کورونا ویرینٹ اومیکرون کی نئی قسم پھیلنے کے خدشات

719
Corona Variant

نئی دہلی: بھارت میں ایک ماہ کے اندر اومیکرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی، بالخصوص ایکس بی بی 3 کے ساتھ نوول کرونا وائرس کا پھیلاؤ غالب آنے کا خدشہ ہے۔

بھارتی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا نے منگل کے روز سائنسدانوں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارت میں نوول کرونا وائرس ایکس بی بی کے 71 مصدقہ کیسز سامنے آئے تھے اور 23 اکتوبر تک یہ تعداد بڑھ کر 136 ہو گئی تھی۔  کیسز کی تعداد235 ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بھارتی سارس ۔ کووی۔ 2 جینومکس کنسورشیم (آئی این ایس اے سی او جی)کے ایک سینئر سائنسدان کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایکس بی بی 3 کی لہر اس وقت سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ بھارت میں وبا کے پھیلا میں سرفہرست ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں اس طرح سب سے زیادہ 103 کیسز مشرقی ریاست مغربی بنگال سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے احتیاط برتنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مہاراشٹر میں محکمہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر نومبر کے وسط تک ایکس بی بی کے باعث کیسز کی تعداد انتہائی حد تک بڑھ سکتی ہے۔