چین کا فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے کا خیرمقدم

210
China welcomes

بیجنگ : چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان کو اس فیصلے پر مبارکباد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران مشکلات کے باوجود اپنے سیاسی عزم پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام کو مسلسل بہتر بنانے اور اس کوفروغ دینے کی بدولت ایسا ممکن ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی بین الاقوامی حمایت اور اس کے اعترا ف کا بھی اظہار ہے۔  ہم امیدرکھتے ہیں کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔