چینی اور پاکستانی یونیورسٹیاں فوڈ سکیورٹی اور پلانٹ بائیوٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر بنانے پر متفق

366
universities

ایک چینی ریسرچ یونیورسٹی اور ایک پاکستانی یونیورسٹی مشترکہ طور پر فوڈ سکیورٹی اور پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی پر ایک تحقیقی مرکز قائم کریں گی۔ یہ بات لین ای یونیورسٹی کے کالج آف لائف سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر وانگ ڈی پینگ نے ایک انٹرویو میں بتائی۔

پروفیسر ڈاکٹر وانگ ڈی پینگ کا کہناتھا کہ یہ تحقیقی مرکز چین کی لین ای یونیورسٹی اور پاکستان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے درمیان دستخط کی جانے والی مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہے۔ ایم او یو کے تحت لین ای یونیورسٹی میں قائم کیے جانے والے ریسرچ سینٹر اور لیبارٹریز میں بائیو ٹیکنالوجی، ایگرانومی اور فوڈ سائنسز کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق دونوں فریق متعلقہ یونیورسٹیوں کے محققین کو ریسرچ سینٹر میں کام کرنے اور طلبا ء کی نگرانی کے لیے بھی بھرتیاںکریں گے۔ باہمی مفادات کی تحقیق کے لیے دو مشترکہ تحقیقی گروپ بنائے جائیں گے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کا مشترکہ تربیتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔ حالیہ برسوں میں، چینی اور پاکستانی محققین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے بگڑتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر تحقیقی منصوبے شروع کیے ہیں۔