کراچی کے لیے بجلی 12 روپے 68 پیسے مہنگی کردی گئی

374
Electricity

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔عوامی سماعت کے الیکٹرک کی مالی سال 22-2021ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نیپرا (نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی بعدازاں کے الیکٹرک کی مالی سال 22-2021ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔