ارشد شریف قتل پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب

323
the murder

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی والدہ کو تعاون کا یقین دلایا ہے،واقعے کے اظہار کے لئے الفاظ نہیں۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب  مرحوم ارشد شریف کے گھر پہنچیں جہاں انھوں نے سینئر صحافی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقع ہے، اس واقعے کے اظہار کے لئے الفاظ نہیں۔ارشد شریف کے قتل پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں۔