سیاست کے 10روز بہت اہم ، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، شیخ رشید

238

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے ، سیاست کے 10 روز بہت اہم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ، ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے، کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے 10روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دیئے، سیاست کے 10 روزبہت ہی اہم ہیں۔