راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کاازخود ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،گرے لسٹ سے نکلنے کاکریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کوجاتا ہے۔الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے ،یہ مبہم ہے ،سقم ہے اور غیرآئینی ہے۔جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات12:30بجے اسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھرپرریڈکیاجبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ڈارکی آمد کے بعدپاکستان کی ریٹنگ مائنس سے کم کرکے ٹرپلC+دوسری بارگری ہے ،ساری قوم سپریم کورٹ کے نیب ترمیمی آرڈینیس پرفیصلے کی منتظرہے ،الیکشن کی تاریخ کافیصلہ چوک چوراہے میں ہوگایامیزپر30نومبرسے پہلے ہوگا۔